Swat

سیدو شریف ہسپتال کو اپنے وژن کے مطابق بناؤں گا، محمد امین

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سٹی کونسل بابوزئی سوات سے میئر کے امیدوار و سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں جس سیدو شریف تدریسی ہسپتال کی تعمیر شروع کی تھی، میئر منتخب ہونے کے بعد وہ اس ہسپتال کو اپنے وِژن کے مطابق بنائیں گے۔ اس ہسپتال میں ڈاکٹر مسیحا بن کر مریضوں کا علاج معالجہ اور باقی عملہ مریضوں کے ساتھ اچھا برتاو کریں گے۔ گوگدرہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کو جدید آلات و سہولیات سے آراستہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سنٹرل ہسپتال میں جو جدید ایم آر آئی مشین لگائی تھی جوکہ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے اب خراب پڑی ہے۔ ہم اس سے بھی جدید مشینیں نصب کریں گے، تاکہ مجھ سمیت عام آدمی بھی اس سے مستفید ہو سکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔