(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام میاندم کلچرل فیسٹیول کی سہ روزہ تقریبات کا آغاز آج ہورہا ہے۔18 تا 20 مارچ تک جاری رہنے والا فیسٹول پی ٹی ڈی سی موٹل میاندم میں ہوگاجس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ فیسٹیول میں کلچرل پروگرامز اور روایتی سٹالزکے علاوہ کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔ انفارمیشن سنٹر، فوڈ کورٹ، کڈز پلے ایریا، خٹک ڈانس، رباب، ڈراما، خاکے، روایتی موسیقی اور شاعری وغیرہ بھی فیسٹیول کا حصہ ہوں گے۔ فیسٹیول میں جمناسٹک، میراتھان ریس، ہائیکنگ، باکسنگ، باڈی بلڈنگ اور سائیکل ریس کے مقابلے کرائے جائیں گے۔
Swat
