(باخبر سوات ڈاٹ کام)الیکشن کمیشن سوات کے ڈسٹرکٹ مانٹرنگ آفیسر نے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ محمودخان سمیت وفاقی اور صوبائی وزرا کو ضابطہئ اخلاق کی خلاف ورزی پر آج 18 مارچ کو اپنے دفتر میں طلب کرلیاہے۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ محمودخان، وفاقی وزرا شاہ محمودقریشی،مرادسعید، صوبائی وزرا محب اللہ خان اور ڈاکٹر امجدعلی کو 16 مارچ کو روکنے کے نوٹس جاری کرنے کے باوجود بھی گراسی گراؤنڈ پر جلسہ کرنے پر آج 18 مارچ کو صبح 10 بجے اپنے دفتر میں طلب کرلیا ہے۔
Swat
