Swat

کبل شاہ ڈھیرئی، دو کمسن بہنیں گیس لیکج سے دم گھٹنے سے جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی میں دو کمسن بہنیں گیس لیکج سے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی۔ انور خان کے گھر کے واش روم میں بجلی کا گیزر لیک ہوا تھا، جب ان کی نو سالہ بیٹی عزیرہ واش روم گئی تو دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئی۔ کچھ وقت گزرنے کے بعد جب اس کی چھوٹی بہن سات سالہ علیشہ بہن کو دیکھنے واش روم گئی، تو وہ بھی بے ہوش ہوگئی۔ دونوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن دونوں جانبر نہ ہوسکیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔