Swat

میاندم، سہ روزہ کلچرل فیسٹول اختتام پذیر

(باخبر سوات ڈاٹ کام) میاندم میں سہ روزہ کلچرل فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا۔ تیسرے روز بھی مختلف قسم کے ایونٹس منعقد کئے گئے جس میں مقامی اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے حصہ لے کر شائقین سے داد وصول کی۔ ضلعی انتظامیہ سوات کے زیرِ اہتمام میاندم کلچرل فیسٹول پی ٹی ڈی سی موٹل میاندم میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں مختلف قسم کے کلچرل پروگرام، روایتی اشیا کے سٹالوں کے علاوہ کھیلوں کے مقابلے بھی شامل تھے۔ انفارمیشن سنٹر، فوڈ کورٹ، کڈز پلے ایریا، خٹک ڈانس، رباب، ڈراما، خاکے، روایتی موسیقی، شاعری وغیرہ بھی فیسٹول کا حصہ تھے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سوات میں سیاحت کے فروغ کے لیے اس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا تھا۔اختتامی تقریب میں خواتین کی بڑی تعداد کے علاوہ ملک بھر سے کثیر تعداد میں سیاحوں نے شرکت کرتے ہوئے مختلف مقابلوں، روایتی کھانوں، موسیقی اور دیگر سرگرمیوں سے محظوظ ہوئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔