(باخبر سوات ڈاٹ کام)سٹی کونسل بابوزئی سوات سے میئر کے اُمیدوار، سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں سوات میں ”سینور“ کینسر ہسپتال کی تعمیر مکمل کی جس میں آج ملاکنڈ ڈویژن کے ہزاروں مریضوں کا جدید علاج کیا جارہا ہے۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد مزید جدید ہسپتال تعمیر کریں گے۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال کا فیز ٹو بھی مکمل کریں گے۔ شاہدرہ مینگورہ میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر کو پھولوں اور روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔ عام آدمی کا مئیر بن کر عوام کے حقوق کا ترجمان بنیں گے۔ اس موقع پر جنرل کونسلر کے امیدوار محمد ایوب، عظمت علی خان، رحمت علی خان اور سابق تحصیل کونسل یوسف علی نے بھی خطاب کیا۔
Swat
