(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے سہراب چوک میں عدالتی پیشی سے واپس آنے والی خاتون کوسوتیلے بیٹے اور سابق شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ مسماۃ (ب) نے ملزم مومن خان ساکن مٹہ سے دوسری شادی کی تھی۔ بعد میں سخاکوٹ کے محمد یار سے بھی شادی کی، جس کا مقدمہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔ پیر کو تاریخِ پیشی کے بعد جب وہ واپس جارہی تھی تو سہراب چوک میں ملزمان اسرار اور اس کے والد مومن نے خاتون پر فائرنگ کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوئی۔ بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
Swat
