Swat

بابوزئی میں بچوں اور خواتین کے لئے مزید پارکس بنائیں گے، محمد امین

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سٹی کونسل بابوزئی سے میئر کے اُمیدوار و سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا ہے کہ منتخب ہوکر سوات کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازلہ کریں گے۔ سٹی کونسل بابوزئی میں بچوں اور خواتین کے لئے مزید پارکس بنائیں گے۔ کالج کالونی سیدو شریف میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُن کے دورِ حکومت میں منظور ہونے والے فضاگٹ پارک سے کانجو پل تک دریائے سوات کے کنارے واکنگ ٹریک کے منصوبے کو حقیقی رنگ دیں گے، تاکہ علاقہ کے لوگ پُرفضا ماحول میں ورزش کر سکیں اور بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتخابات والے دن جاگیر داروں، سرمایہ داروں اور ارب پتیوں کو مسترد کرکے اپنے طبقے کے عام آدمی کے میئر کو ووٹ دیں۔ جلسے سے جنرل کونسلر کے اُمیدوار و سابق ناظم کالج کالونی محمد صدیق نے بھی خطاب کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔