Swat

مریم نواز کی ناساز طبیعت کی وجہ سے سوات کا جلسہ منسوخ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے کل منگل کو سوات میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا۔ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیر اور درمیانی شب اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مریم نواز کو سخت بخار ہے۔ ڈاکٹر نے اُن کو سفر کرنے سے منع کیا ہے۔ ساتھ میں انہوں نے مریم نواز کی جانب سے سوات کے لوگوں سے معذرت کی۔ اس اعلان کے بعد منگل کی صبح سے گراسی فٹ بال سٹیڈیم سے کرسیاں اٹھا کر واپس لے جائی گئیں۔ ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سوات کے عوام سے معذرت کی اور کہا کہ جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔