(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات ٹریڈڑز فیدریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ محصول کے نظام کو دوبارہ رائج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صوبائی حکومت نے محصول فعال کرنے کا جواشارہ دیاہے، اس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے تاجروں کے احساسات اورجذبات کا خیال رکھے اور محصول نظام کو دوبارہ فعال کرنے سے گریز کرے۔اگر ایسا کیاگیاتو حکومت کو بھرپور مزاحمت کاسامناکرناپڑے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
Swat
