(باخبر سوات ڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بابوزئی کی جانب سے وزیر ستان میں عوامی نیشنل پارٹی کے بلدیاتی امیدوار مصور داوڑ کے بہیمانہ قتل کے خلاف گراسی گراؤنڈ تا سوات پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر شرکا نے احتجاجی مظاہرہ اورنعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے مصور داوڑ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداروں اور ورکروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے ضلعی صدر ایوب خان اشاڑے نے کہا کہ وزیر ستان میں عوامی نیشنل پارٹی کے جوان رہنما اور بلدیاتی امیدوار مصور داوڑ کو قتل کیا گیا ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
Swat
