(باخبر سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق 28 مارچ کو نشاط چوک مینگورہ میں بلدیاتی انتخابات کے آخری جلسہ سے خطاب کریں گے۔ سٹی کونسل بابوزئی سے میئر کے اُمیدوار محمد امین نے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سراج الحق کا شہر کے ہر چوک پر تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ انتخابی مہم کے دوران عوام کی جانب سے محبت ملی، جس پر عوام کے بے حد مشکور ہی۔ محمد امین نے مزید کہا کہ بطور ایم پی اے سوات میں کینسر ہسپتال،1200بستروں کا سیدوٹیچنگ ہسپتال، مینگورہ بائی پاس، پبلک لائبریری، ہزاروں سوئی گیس کنکشنز، سوات بورڈ کی بحالی، سیدو میڈیکل کالج کی ریکگنیشن، جہانزیب کالج میں آئی ٹی بلاک کی تعمیر، گرلز کالج پوسٹ گریجویٹ بلاک، ڈگری کالج مینگورہ بلڈنگ کی منظوری، سنٹرل ہسپتال میں ایم آر آئی مشین کی تنصیب، ناداراور لاوارث لوگوں کے لئے دارالکفالہ کا قیام، نئے پرائمری سکولوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن، اندرونی شہر میں سڑکوں کی تعمیر اور سڑکوں کی بحالی، پانچ نئے گرلز سکولوں کی تعمیر، سنٹرل ہسپتال میں گائنی /نرسری وارڈ اور عوامی سرائے کی تعمیر اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔
Swat
