Swat

عوام پیسہ حرام کی کمائی کرنے والوں سے لیں، ووٹ ترازو کو دیں، محمد امین

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سٹی کونسل بابوزئی سوات سے میئر کے اُمیدوار، سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا ہے کہ بعض اُمیدواروں نے عوام میں پیسے بانٹنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ مَیں بابوزئی کے غیور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ یہ حرام کی کمائی اور آپ کے ووٹوں سے بنایا گیا پیسہ ہے۔ اس لئے عوام ان لوگوں سے پیسے لیں اور ووٹ ترازو کو دیں۔ کیونکہ یہ پیسہ ان لوگوں نے آپ کے ووٹوں سے بنایا ہے۔ لنڈیکس مینگورہ میں بڑے انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام باشعور ہیں۔ ان کو پتہ ہے کہ ممبرانِ اسمبلی منتخب ہونے سے پہلے ان لوگوں اور ان کی رشتہ داروں کی مالی حیثیت کیا تھی۔ ان عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے کے بعد اب ممبران اور ان کے رشتہ دار ارب پتی بن چکے ہیں۔ اسلام آباد اور پشاور میں بنگلوں اور اربوں روپے کی جائیداد کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی پانچ سال تک صوبائی اسمبلی کا رکن رہ چکا ہوں۔ آج بھی والد کے پرانے مشترکہ گھر میں رہتا ہوں۔ اس مشترکہ گھر کے علاوہ ایک انچ زمین کا مالک نہیں ہوں۔ اس لئے بابوزئی کے غیور عوام 31مارچ کو اپنے ہی طبقے اور عوامی مسائل سے باخبر اور عوامی مسائل حل کرنے والے اُمیدوار کو ووٹ دیں۔ ترازو کے نشان پر مہر لگائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔