باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات بارکے سالانہ انتخابات میں مسلم لائرز فورم کے مشتاق احمد خان صدر جب کہ ملگری وکیلان کے سلیمان خان جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔ انتخابی نتائج کے مطابق صدارت کے لیے محمد مشتاق خان کو 212 اور مد مقابل ارشد خان کو 152 ووٹ ملے۔ نائب صدر کے لیے بلال خان 238 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مدمقابل مراد علی کو 122 ووٹ ملے۔ جنرل سیکریٹری کے لیے سلیمان خان کو 201 اور مدمقابل احمد حسین کو 162 ووٹ ملے۔ جائنٹ سیکریٹری کے لیے سہیل سلطان کو 210 اور مدمقابل گلزار اللہ خان کو 149 ووٹ ملے۔ فنانس سیکریٹری کے لیے جمال شاہ کو 209 اور مدمقابل سجاد واحد 153 ووٹ ملے۔ لائبریری سیکریٹری کے لیے اسد زرین کو 185 اور مدمقابل اجمل ضیا خان کو 178 ووٹ ملے۔
Swat
