(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پرائس ریوئیو کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات حامد علی خان کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران شریک ہوئے۔ اجلاس میں ضلع سوات میں مارکیٹ میں موجود اشیائے خور و نوش سے متعلق مارکیٹ کا جائزہ پیش کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سوات میں سیلہ چاول کی قیمت 155 روپے، چاول باسمتی کرنل 150، چنا سفید ترکی موٹا 255 روپے، کرخہ لال لوبیا 210 روپے، دال مونگ دھوتی 180 روپے، پکورہ 260 روپے، سویٹ اے کلاس 400 روپے، بسکٹ اے کلاس 400 روپے، سوجی 90 روپے، میدہ 90 روپے، میٹ بیف 470 روپے اور مٹن 950 روپے فی کلوگرام مقرر کرنے اور فی سموسا اے کلاس 15 روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
Swat
