Swat

مینگورہ، شوہر سے لڑائی، بیوی نے دو بچوں کو چھری کے وار سے زخمی کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ میں سفاک ماں نے بیرونِ ملک مقیم شوہر سے فون پرلڑائی کے بعد اپنے دوبچوں کو چھری کے وار کرکے زخمی کردیا۔ ایس ایچ او تھانہ بنڑ جاوید اقبال کے مطابق واقعہ گذشتہ رات نواحی علاقے بھٹئی چوک کی پیرکالونی میں پیش آیا، جہاں پر ملزمہ مسماۃ (ن) زوجہ آفتاب علی نے اپنی چھ ماہ کی بیٹی ریشما ں بی بی اوربیٹے محمد اقبال کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ دونوں بچوں کو طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں پر بچی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتا رکے اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔