(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے پوش علاقہ کانجو ٹاؤن شپ میں بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس کے اعلیٰ حکام اور ٹاؤن فلاحی ایکشن کونسل کے مابین ملاقات ہوئی۔ اجلاس میں پولیس افسران اور ٹاؤن شپ کمیٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹاؤن شپ کے صدر رحیم شاہ خان نے کانجو ٹاؤن میں چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور تدارک کے لئے تجاویز پیش کیں۔ ایس پی ارشد خان اور ڈی ایس پی زاہد خان نے جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس اور کمیونٹی کے درمیان باہمی روابط اور تعاون کو ناگزیر قراردیتے ہوئے کہاکہ کانجو ٹاؤن شپ میں پولیس نفری کو بڑھایا جائے گا۔ پولیس پٹرولنگ میں اضافے اور رائیڈرز کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ اسی طرح کانجو ٹاؤن شپ کے 12 داخلی اور خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے تاکہ ان کی مدد سے جرائم پیشہ افراد تک رسائی ممکن ہوسکے۔
Swat
