Swat

سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین کا اپر سوات ضلع کا مطالبہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین نے اپر سوات ضلع کا مطالبہ کردیا۔ سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین کے صدر شاہ کراللہ خان، جنرل سیکرٹری عدالت خان توروالی، سید اقبال شاہ اور بار کی وکلا برادری کے ہمراہ بحرین میں اپر سوات کو ضلع دینے کے حق میں احتجاج اور پریس کانفرنس کیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان سے اپر سوات کو ضلع کا درجہ دینے اور عملی اقدامات کرنے پر زور دیا۔ وکلا برادری نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے مدین میں جلسے کے دوران اپر سوات ضلع کا اعلان کیا تھا۔ مگر افسوس کہ اب تک اس پر عملی اقدامات نہیں کیے گئے جو کہ موجودہ حکومت کی نا اہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے اپر سوات کو ضلع کا درجہ دینا وقت کی ضرورت اور مجبوری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔