Swat

سوات چیمبر نے ٹیکسوں کے نفاذ کا فیصلہ غلط قرار دے دیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایف بی آر کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن مین ٹیکسوں کے نفاذ کے فیصلے کوغیر قانونی قرار دیا ہے۔ چمبر کے صدر عدنان علی نے دیگر صنعت کاروں کے ہمراہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم اورکابینہ کی طرف سے سابقہ فاٹا اورپاٹاکو 2023ء تک ہرقسم ٹیکس سے مستثنیٰ قراردیاگیاتھا، لیکن اس کے باوجود مذکورہ چیئرمین اپنے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے صنعت کاروں کوریلیف دینے کے بجائے ان کو تکلیف پہنچاکر اس علاقے میں صنعت کاپہیہ جام کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پختون بیلٹ میں مذکورہ چیئرمین اس طرح کے اقدامات اٹھاکر علاقے میں مسائل اورمشکلات پیداکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں راتوں رات 14 نوٹیفکیشن جاری کرکے مذکورہ چیئرمین اپنے اختیارات سے تجاوز کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم ٹیکس نہیں دے رہے ہیں۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم جنرل سیلز ٹیکس اورانکم ٹیکس کے علاوہ تمام ٹیکسز ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیگرٹیکسز کی مد میں اربوں روپے اداکررہے ہیں۔ انہوں نے خبردارکیاکہ اگریہ ظالمانہ سلسلہ بند نہ کیاگیا،تو ہم مجبوراً آخری حد تک جائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔