(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے نواحی علاقہ کوکارئی میں بھائی سے بندوق چل جانے کی وجہ سے بہن جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق 9 سالہ نور سعید گھر میں بھری بندوق سے کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چلی، جو سامنے کھڑی ان کی 13 سالہ بہن مسماۃ(ب) کو لگی۔ یوں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔
Swat
