(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے سوات میں جاری بجلی لوڈ شیڈنگ پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں بجلی کی غیر علانیہ اور ناروا لوڈ شیڈنگ نے روزے داروں کا برا حال کر دیا ہے۔ بجلی سے چلنے والا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جب کہ علاقے میں پانی کی بھی شدید قلت پید اہو گئی ہے۔ واپڈا فوری طور پر غیر علانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرے۔ بصورتِ دیگر راست اقدام اُٹھانے پر مجبور ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان شریف میں غیر علانیہ اور ناروا بجلی لوڈ شیڈنگ نے عوامی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
Swat
