Swat

ہاکی سٹیڈیم مینگورہ، آسٹروٹرف بچھانے کا کام مکمل

(باخبرسوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پرملاکنڈ ڈویژن کے پہلے عالمی معیار کے جدید ہاکی سٹیڈیم میں آسٹرو ٹرف بچھانے کا کام مکمل کرلیا گیا۔ ہاکی سٹیڈیم مینگورہ کے علاقے مکان باغ میں تعمیر کیا گیا ہے۔ منصوبے پر 99.540 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔ سٹیڈیم میں دیگر سہولیات کے ساتھ تماشائیوں کے لئے ڈبل فلور پولین بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ سٹیڈیم کی تعمیر، حکومتِ خیبر پختونخوا کے ان کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت صوبے میں سہولیات بڑھا کر ہاکی کھیل کو فروغ دینا ہے۔ ہاکی سٹیڈیم کی تعمیر سے سوات میں قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد مکمل ہو جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔