Swat

سوات، تھیلی سیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں تھلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لئے خون میں کمی کے باعث الفجر فاونڈیشن نے گذشتہ رات نشاط چوک میں کیمپ لگایا جس میں خون عطیہ کرنے والے لوگوں کی قطاریں لگ گئیں جس میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی۔ اس موقع پر نوجوانوں کا کہنا تھا کہ تھلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو ہر ماہ خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ خون کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔ اس لئے ہم سب کا فرض ہے کہ ہم ان بچوں کے لئے خون کی عطیات دیں۔الفجر فاونڈیشن اور ریجنل بلڈ سینٹر کی جانب سے تمام خون عطیہ کرنے والے افراد کے مفت ٹیسٹ بھی کرائے گئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔