Swat

سوات، آسمان سے باتیں کرتی سبزیوں کی قیمتیں گرگئیں

(باخبرسوات ڈاٹ کام)خیبر پختون خوا کے بیشتر علاقوں میں ماہِ رمضان کے پہلے عشرے میں قیمتوں میں بہت اضافہ ہوا تھا جس میں کمی آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ خاص کر ٹماٹر فی کلو قیمت جو تین سو روپے سے تجاوز کرگئی تھی، اب سو روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔سبزی کے ڈیلر عمر علی نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتا یا کہ رمضان کے آغاز میں لوگوں نے ایک ساتھ زیادہ خریداری کی جس کی وجہ سے سبزیوں کی طلب بڑھ گئی۔ اس وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ اس وقت صوبے کے مختلف شہروں میں سبزی کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔ ٹماٹر 300 سے کم ہوکر 100 روپے کلو، گوبھی 80 سے 60، پیاز 100 سے 70، مٹر 160 سے 100، ٹینڈا 80 سے 50، بینڈی 450 سے 100، کریلا 200 سے100، کدو 140 سے 100، لیمو 500 سے 400، توری 300 سے70، لہسن 400 سے 300، ادرک 250 سے 200، کھیرا 60 سے 40، کچالو اوربینگن 80 سے70 روپے فی کلو ہوگیا۔ زمین دارجاوید خان کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں سبزی کی پیدوار شروع ہونے والی ہے جس کے بعد سبزیوں کی قیمت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔