Swat

مینگورہ، بلین ٹری سونامی میں لگائے گئے قیمتی درخت کاٹ دیے گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں پیسکو لائن مین اور ایک کار پینٹر کی جانب سے شہر کے خوڑ کے اطراف میں نو قیمتی درخت کاٹے گئے۔ یہ درخت کچھ سال پہلے بلین ٹری سونامی مہم میں لگائے گئے تھے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کی، جس پر ڈپٹی کمشنر جنید خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ جنگلات کے حکام نے کارروائی کرکے لائن مین اکبر علی اور کار پینٹر محمد کبیر خان کو گرفتار کرکے اُن کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے دونوں ملزمان کو تین ماہ قید، پچاس، پچاس ہزار روپے جرمانہ اور70 درخت لگانے اور ان کی حفاظت کرنے کی سزا سنائی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔