Swat

سوات، جنگلات میں کسی قسم کی آگ لگانے اور آتش بازی پر دفعہ 144 نافذ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جنگلات یا متصلہ علاقوں میں کسی قسم کی آگ لگانے، آتش بازی یا کسی قسم کی بھی دوسری کارروائی جس سے آگ لگنے کا خدشہ ہو، پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق 60 دنوں کے لئے کیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ محکمہئ جنگلات، ماحول و جنگلی حیات کے نوٹیفیکیشن کے تناظر میں اور جنگلات میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات میں اضافے کے سبب پابندی لگائی گئی ہے، تاکہ جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔