Swat

ماہِ صیام میں روزانہ ہزار سے زائد گھرانوں کو مفت اِفطار فراہم کرتے ہیں، سیاب خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ایلم سکاوٹس گروپ او رویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہِ صیام میں ہر روز ایک ہزار سے زائد گھرانوں کو مفت پکا ہوا کھانا، چٹنی اور کجھور فراہم کیا جاتا ہے۔ گروپ کے سربراہ سیاب خان کے مطابق ملک میں مہنگائی اوربے روزگاری کی وجہ سے غریب لوگ ماہِ رمضان میں اچھے کھانے سے روزہ اِفطار نہیں کرتے جس کی وجہ سے مخیر حضرات کے تعاون سے وہ روزانہ ایک ہزار سے گیارہ سو گھرانوں کو معیاری کھانا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کام میں سکاوٹس کے رضاکار اُن کے ساتھ مدد کرتے ہیں۔ نمازِ عصر سے لوگ اپنے گھروں سے برتن لاتے ہیں جن میں نمازِ مغرب تک ہر روز ان کو کھانا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ نقد رقم کے علاوہ گوشت، سبزی، دال، گھی کے ذریعے بھی اُن کی مدد کرتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔