Swat

رحیم آباد، معصوم بچی اوباش لڑکے کے ہوس کا نشانہ بن گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقے رحیم آباد میں 7 سالہ بچی کو اوباش نوجوان نے اپنے ہوس کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے والد نے بتایا کہ وہ گھر میں موجود تھا کہ اس کی سات سال کی بچی مسماۃ(ح) روتی ہوئی گھر آئی۔ پوچھنے پر اس نے بتایا کہ مدرسہ جاتے ہوئے اسے 16 سالہ جہانگیر نے ورغلا کر قریبی ندی پر لے جاکر اسے زبردستی زیادتی کا شکار بنایا اور اس پر تشدد بھی کیا۔ بچی کو میڈیکل معائنہ کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی۔پولیس کے مطابق ملزم جہانگیر کو گرفتا رکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔