(باخبر سوات ڈاٹ کام) بریکوٹ کے علاقہ کنڈاک جہانگیرے میں پہاڑی تودہ گرنے سے دو چائنیز انجینئر شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کان کنی کا کام ہورہا تھا کہ دو چائنیز انجینئر اس کو دیکھنے آئے تھے۔ کام کے دوران کان سے پہاڑی تودہ اُن انجینئروں پر آگرا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
