(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کردیا گیا۔ بیشتر علاقوں میں صبح سے شام تک گیس غائب رہتی ہے۔ رات گئے گیس آنے کے بعد سحری کے وقت پھر غائب ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں نے ایک بار پھر ایل پی جی گیس کا استعمال شروع کردیا۔ محکمہ سوئی گیس کے حکام کا کہنا ہے کہ گیس نوشہرہ سے کم پریشر کے ساتھ آرہی ہے، جس کی وجہ سے گیس لوگوں کو کم مل رہی ہے۔
Swat
