Swat

سوات، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس کمشنر آفس سیدوشریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع سوات میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے اراضی کے حصول میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان، تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، پلاننگ آفیسر اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ منصوبوں کے لئے اراضی کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے علاقہ عمائدین کو اعتماد میں لیا جائے اور منصوبوں کی اِفادیت سے انہیں آگاہ رکھا جائے۔ پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کا کہنا تھا کہ سوات اور سیاحت کے لئے سوات موٹروے فیز 2 نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے لئے باقی ماندہ اراضی کے حصول میں حائل رکاوٹ کو ہر صورت دور کیا جائے، تاکہ منصوبہ سست روی کا شکار نہ ہو۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں