(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ امریکی اتنے فارغ نہیں کہ وہ پاکستان میں ایک گرے ہوئے انسان کو گرانے کی کوشش کریں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ان کے سفیر نے بھی کہا کہ گرے ہوئے انسان کے گرانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ سنگوٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر مبارک باد دینے آنے والے لوگوں سے ملاقات کے بعد سوات کے سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اس سے پہلے اس صوابے کے عوام کی جو خدمت کی ہے، اس جذبے سے اب بھی عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ اس صوبے میں گیس اور بجلی کے مسائل کو حل کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں خاص کر اُن کے دور کے جاری گیس منصوبے مکمل کریں گے۔ مٹہ میں گیس کے افتتاح کے بعد وہ سب سے پہلے وزیر اعلیٰ محمود خان کے گھر کو گیس کا میٹر لگائیں گے۔ کیونکہ وہ اور ان کی پارٹی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے سبسڈی دیکر ملک کو کنگال کرکے رکھ دیا۔ 8 ہزار میگاواٹ بجلی کے یونٹس فنی خرابی کے باعث بند ہیں۔عمران کی سیاست کا محور وزیر اعظم بننا ہے۔ اتحادی جماعتوں کا مقصد ریفارمز اور ملک کو سنبھالا دینا ہے۔وزیراعلیٰ محمود خان نے بیان بازی کی انتہاکرکے اپنی ذہنیت دکھادی۔
Swat
