(باخبر سوات ڈاٹ کام) پانچ ماہ قبل مینگورہ سے اِغوا ہونے والے نوجوان کا اِغوا ڈراما نکلا۔ ایک جعلی عامل کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت خان اور ایس ایچ اُو مجیب عالم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ9 اگست 2021ء کوکرم چند نے تھانہ مینگورہ میں اپنے بیٹے ترن کمار کی اِغوا کی رپورٹ درج کی اور اپنے بھائیوں جنم راج، پریم چند بھتیجے، جتندر کمار پر دعویداری کی جس پر تینوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش کے دوران تینوں افراد کے بے گناہ ہونے کے ثبوت ملنے پر عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق پولیس کو شک تھا جس پر پولیس نے تفتیش جاری رکھی اور مبینہ مغوی ترن کمار کو لاہور سے برآمد کیا گیا، جس نے ڈرامے کو بے نقاب کیا اور کہا کہ ایک جعلی پیر تاج محمد ساکن کیدام بحرین حال شاہدرہ اور اس کی سالی ورغلا کر اس کو اپنے ساتھ لاہور لے گیا تھا۔ پولیس نے جعلی پیر اور اس کی سالی کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
Swat
