(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں تین ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جاں بحق اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ مدین کے علاقہ شگئی، شاہ گرام میں ایک موٹر کار تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اوردو بچے شدید زخمی ہوگئے۔ گوگدرہ میں موٹر کار اور پک اَپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ بحرین کے علاقہ آئین میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
