(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں محکمہئ جنگلات کی جانب سے سڑکوں پر سخت چیکنگ کی وجہ سے لکڑی سمگلنگ کی روک تھام کے بعد ٹمبر مافیا نے دریائے سوات کے ذریعے لکڑیوں کی سمگلنگ کا آغاز کردیا۔ محکمہئ جنگلات نے دریائے سوات کے پانی میں سمگل کئے جانے والے دیودار کے دس قیمتی درختوں کو جرئی، مدین کے مقام پردریائے سوات سے پکڑ لیا۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر کالام محمد صدیق نے رابطہ پر باخبر سوات ڈاٹ کام کو اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ اب ٹمبر مافیا دریائے سوات میں رات کے وقت قیمتی لکڑی کو بہا دیتے ہیں اور مختلف مقامات پر دریائے سے نکال کر زمینی راستے سے سمگل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹمبر مافیا کے خلاف سڑک، پیدل اور اب دریا کے ذریعے لکڑیوں کی سمگلنگ کے لئے تمام راستے بند کردئے گئے ہیں۔
Swat
