Swat

وزیرِ اعظم پاکستان نے اپنی تنخواہ کڈنی ہسپتال سوات کو عطیہ کردی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے بحیثیتِ وزیر اعظم اپنی تنخواہ سوات میں کڈنی ہسپتال کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ سوات میں شورش کے بعد امن قائم ہونے پر اس وقت کے وزیر اعلیٰ نواز شریف نے اپنے خاندان اور دوستوں کی زکوٰۃ کی رقم سے سنگوٹہ سوات میں جدید طرز کا نوازشریف کڈنی ہسپتال قائم کیا تھا۔ تعمیر اور سامان کی ترسیل کے بعد اس ہسپتال کو خیبر پختون خوا کی حکومت کے حوالہ کیا گیا تھا۔ پچھلے سال صوبائی حکومت نے نواز شریف کڈنی ہسپتال کا نام تبدیل کرکے میاں گل عبدالحق جہانزیب (سابق والی سوات) رکھا۔ اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی تمام تنخواہیں اس کڈنی ہسپتال کو عطیہ کی تھیں اور اب موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اپنی تنخواہ ہسپتال کو عطیہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم کے مشیر اور ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام نے رابطہ پر اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ وزیر اعظم نے حکم دیا ہے کہ جب تک وہ وزیر اعظم ہیں، ان کی تمام تنخواہ سنگوٹہ سوات کے کڈنی ہسپتال کو دی جائے، تاکہ اس سے غریب مریضوں کا مفت علاج ہو سکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔