Swat

سیدو شریف، عیدانتظامات بارے اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنرسوات جنید خان کی زیرِ صدارت عید الفطر کے موقع پر انتظامات بارے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عیدالفطر کے دوران سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع پلان پر غور وخوص کیا گیا اور پلان تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنر، صدر ہوٹل ایسوسی ایشن اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاحتی مقامات پر دکانوں اور ہوٹلوں میں اشیائے خور و نوش کے معیار اور قیمتوں کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اسی طرح سیاحوں کی سیکورٹی، سیفٹی، آرام دہ قیام اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے ریگولر، ٹریفک وارڈن اور ٹورسٹ پولیس سمیت تمام شعبوں کو فعال رکھا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے شاہراہوں پر رکاوٹیں ختم کرنے اور صفائی یقینی بنانے کیلئے ٹی ایم ایز کا خصوصی سکواڈ بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔