(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ بجلی اور سوئی گیس لوڈ شیڈنگ نے عوامی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ شہر میں 12 اور دیہات میں 14 گھنٹوں سے زائد بجلی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کے ساتھ ٹیلر ماسٹر اور بجلی سے چلنے والا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ اس طرح شہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث سحری اور اِفطار میں گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے ساتھ بیکرز کو بھی عید کیلئے اشیا تیار کرنے میں دقت ہو رہی ہے۔ لہٰذا فوری طور پر اس ظالمانہ اور ناروا بجلی اور سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔
Swat
