Swat

ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد خان حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی سوات سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد خان 55 سال کی عمرمیں حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔ ان کی نمازِ جنازہ ہفتہ کو رات نو بجکر تیس منٹ پر خان بابا اسٹیڈیم کیتیاڑ، شاہ ڈھیرئی تحصیل کبل میں ادا کی گئی۔ وقار احمد خان 2008ء اور2018ء میں دو بار پی کے 7کبل سوات سے اے این پی کے ٹکٹ پر رکنِ صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وقار احمد خان اپنے علاقہ کے خان تھے لیکن اُن کو ایک ملنگ، خوش اخلاق اور خوش گفتار شخص یاد کیا جاتا تھا۔ وہ کم گو اور انتہائی خوش اخلاق تھے۔ سوات میں شورش کے دوران شدت پسندوں نے ان کے گھر پر حملہ کیا تھا، جس میں وقار احمد خان کے بھائی اقبال احمد خان اور اُن کے دو بیٹوں کو قتل کیا تھا اور ان کے تاریخی گھر اور حجرہ کو مسمار کیا تھا۔ وقار احمد خان اس وقت صوبائی اسمبلی میں صحت، حج، اوقاف اور اقلیتی کمیٹی کے ممبر تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔