Swat

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کا بازار کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے مینگورہ بازار کا دورہ کیا۔ دورہ کا مقصد مینگورہ نالے کے اوپر ایک جدید طرز کی مجوزہ کارپارکنگ کے قیام کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو مجوزہ کارپارکنگ کیلئے مختص جگہ پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کو ہدایت کی کہ مینگورہ نالے کے اوپر ایک جدید کار پارکنگ کی تعمیر کے لیے جلد سے جلد پی سی ون تیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرز کی مشاورت سے ایک ایسا نقشہ تیار کیا جا ئے جس سے سیلاب کے دوران مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ ہو۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔