Swat

سوات، تین مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں تین ٹریفک حادثات میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کیدام میں ہائی ایس اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں امان اللہ، صدام حسین ساکن پشاور زخمی ہوئے۔ بحرین کے علاقہ کیدام ہی میں موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں یحییٰ خان اور حسین سکنہ مینگورہ زخمی ہوئے۔ بحرین کے علاقہ مانکیال میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں عرفان، جنید، شیر حسن سکنہ بونیر اور امجد اور فلک ناز سکنہ مینگورہ زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مدین ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔