Swat

سوات، عالمی یومِ تھیلی سمیا کے موقع پر تقریب منعقد

(باخبرسوات ڈاٹ کام) عالمی یوم تھیلی سمیا کے موقع الفجرفاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام خپل کور ماڈل سکول میں تھیلی سیمیا کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کا مقصد تھیلی سیمیا کی روک تھام کے حوالے عوام میں شعوراُجاگر کرنا اور تھیلی سیمیا میں مبتلا بچوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی تھا۔ تقریب میں تھیلی سیمیا میں مبتلا بچوں، سماجی کارکنوں، سکول اور کالج کے طلبہ،طبی ماہرین اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن سرزمین خان نے کہا کہ تھیلی سیمیا کے مرض سے ہزاروں بچے فوت ہو چکے ہیں۔ خون کی کمی کی وجہ سے بہت سارے موت کے منھ میں ہیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ تھیلی سیمیا کے مرض میں مبتلابچوں کے لئے عملی اقدامات کریں۔ ان کے لئے بروقت خون کی فراہمی اور علاج معالجے کا کام کریں۔ لوگوں میں اس مرض کے پھیلنے کی وجوہات کے بارے میں آگاہی پھیلائیں۔خپل کور فاونڈیشن کے ڈائریکٹر حاجی محمد علی نے کہا کہ کسی ملک کے نوجوان اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ہمارے نوجوانوں کو آگے بڑھ کر تھیلی سیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لئے خون عطیہ کرنے کے لئے فعال کردار ادا کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔