Swat

عید میں اچھی کارکردگی پر پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے، عبدالرحیم

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ عید پر سوات پولیس نے مہمان نوازی اورسیاحوں کے ساتھ تعاون کے حوالے سے نئی تاریخ رقم کردی۔ عید پر سوات پولیس کی بہتر کارکردگی پر انہیں انعامات سے نوازاجائے۔ اعلیٰ پولیس حکام، ٹریفک پولیس اوردیگر پولیس والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کو انعامات دیں۔ سوات آنے والے مہمانوں اورسیاحوں کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کامظاہرہ کرتے ہوئے پولیس والوں نے علاقے کی روایتی مہمان نوازی کی یاد تازہ کی ہے۔ سوات کے لوگوں نے بھی سیاحوں اورسوات آنے والے مہمانوں کی ہرقسم مہمان نوازی کرکے یہ ثابت کردیاہے کہ سوات کے عوام مہمان نوازہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔