Swat

سوات، ٹریفک کے مختلف حادثات،3 افراد جاں بحق،16 زخمی

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون اور بچوں سمیت تین افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہوئے۔ پولیس اور ریسکیو کے مطابق شموزئی کے علاقہ پارڑئی میں موٹر کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون زوجہ سلیمان، پانچ سالہ شاہ فہدساکن شیر گڑھ اور ایک نو سالہ راہگیر بچہ زوہیب جاں بحق اور ابرار شدید زخمی ہوگئے جب کہ موٹر کار ڈرائیور بخت بلند کو گرفتار کرلیا گیا۔ پارڑئی میں ایک اور حادثہ میں موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔کبل کے علاقہ چھوٹا کالام میں پک اَپ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ خوازہ خیلہ کے علاقہ چمتلئی میں پک اَپ کھائی میں گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ مانیار میں جیپ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔بریکوٹ میں پک اَپ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔