(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اصغر سورانی نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کردئے۔سواریوں سے زائد وصول شدہ کرایہ ڈرائیوروں سے لیکر واپس کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اصغر سورانی نے گاڑیاں روک کر مسافروں سے کرایے کے بارے میں دریافت کیا اور ڈرائیوروں زیادہ کرایہ وصول کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اصغر سورانی نے مختلف دکانیں بھی چیک کیں اور خود ساختہ مہنگائی پیدا کرنے والے تاجروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔
Swat
