(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں دو بچوں کی ماں نے زہریلی دواکھاکرخودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق گاؤں بہادربانڈہ میں تیئس سالہ مسماۃ (س) زوجہ رحیم زادہ نے مبینہ طور پرزہریلی دواکھالی جس سے وہ دم توڑ گئی۔خودکشی کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہوسکیں، تاہم کانجو پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی۔
Swat
