Swat

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل شہباز کاماربل فیکٹریوں کا معائنہ، کئی سیل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل شہباز نے ماربلز فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔ کارروائیوں کے دوران بغیر رجسٹریشن کے ماربلز فیکٹریوں چلانے، ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کرنے، محکمہ ماحولیات اور محکمہ انڈسٹری کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پرتحصیل کبل کے علاقے میں مختلف ماربلز فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان کے مطابق سیل شدہ ماربلز فیکٹریوں کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا تھا اور متعلقہ محکموں کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر رجسٹریشن کے ان پلانٹس کو چلایا جا رہا تھا جس پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ماربلز فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔