Swat

سیدو شریف، محکمہ جنگلات سے متعلق ایک اہم اجلاس کمشنر آفس میں منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) محکمہئ جنگلات سے متعلق ایک اہم اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے کی۔ اجلاس میں چیف کنزرویٹر، کنزرویشن آفیسرز، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسرز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ چیف کنزرویٹر مقتدا شاہ کی جانب سے اجلاس کو جنگلات کے تحفظ اور دیگر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں جنگلات کے تحفظ سے متعلق کارکردگی اور مسائل زیرِ بحث آئے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کا کہنا تھا کہ جنگلات قومی اثاثہ ہیں۔ جنگلات کی کٹائی کرنے اور نقصان پہنچانے والا قوم کا دشمن ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ یہ جنگلات ہی ہیں جس کی وجہ سے ملاکنڈ ڈویژن کو منفرد حیثیت حاصل ہے۔ سیاح حسین وادیوں کا رخ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا جنگلات سے علاقے میں قدرتی تنوع کو فروغ ملتا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات جیسے سیلاب وغیرہ کو روکا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگلات کی کٹائی کو ہر صورت روکنا ہوگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔