(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان نے غفلت برتنے پر سول ہسپتال کالام کے ایم ایس کو معطل کردیا۔ کالام کے مقامی لوگوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد خود کالام ہسپتال چھان بین اور انکوائری کیلئے پہنچ گئے۔ کالام ہسپتال میں ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس کالام ہسپتال کو اپنے عہدے سے ہٹایا اور مقامی ڈاکٹر کو ایم ایس ہسپتال تعینات کردیا۔ کالام ہسپتال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد سلیم خان کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سرکاری ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جبکہ محنتی اور تن دہی سے ڈیوٹی سر انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
Swat
