Swat

سوات قومی جرگہ اور ایکسپریس وے فیز ٹو کے متاثرین کا مشترکہ اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات قومی جرگہ اور ایکسپریس وے فیز ٹو کے متاثرین کا ایک مشترکہ اہم اجلاس مینگورہ کے مقامی ہوٹل میں سوات قومی جرگہ کے رہنما عبدالقہار خان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں مختار خان یوسف زئی، شیر شاہ خان، عبدالجبار خان، الحاج زاہد خان، شیر بہادرخان، احمد شاہ خان، عمر علی شاہ ایڈوکیٹ، وکیل احمدوکیل، شمشیرعلی خان، عبدالخالق، عبدالرحمان خان، فتح اللہ خان، ظاہر شاہ خان، رحمت علی خان اور خورشید کاکاجی سمیت کثیر تعداد میں دیگر مشران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سوات ایکسپریس وے فیزٹو کے اس ڈیزائن شدہ نقشے جس پر حکومت وقت ضد کررہی ہے، پر غور و خوص کیا گیا۔ تفصیلی بحث و مباحثے کے بعد مشران نے واضح کیا کہ سوات کے عوام سڑک کی تعمیر یا ترقی کے خلاف نہیں لیکن ہمارے لئے یہ امر شدید تشویش کا باعث ہے کہ مجوزہ سڑک کی تعمیر سے سوات کی انتہائی قیمتی زرعی اراضیات، باغات اور تعمیرات تباہ ہورہی ہے جبکہ حکومت اس سلسلے میں سینٹ آف پاکستان، صوبائی اسمبلی (خیبر پختونخوا)، سوات ضلعی اسمبلی کی قرار داد اور لینڈ ایکوزیشن رولز 2020ء، ایگر ی کلچر لینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2021ء انوائر مینٹل پروٹیکشن ایکٹ اور نیشنل کلائمنٹ چینج پالیسی 2012ء کے برعکس منصوبہ ہے، اس لئے جرگہ پُرزور مطالبہ کرتا ہے کہ صوبائی حکومت اپنی بے جا ضد چھوڑکر قانون و عوام کے مفادات و خواہشات کا احترام کریں اور مجوزہ سڑک کو دریائے سوات کے کنارے ہی تعمیر کیا جائے۔

تبصرہ کریں